بھارتی فوج مقبوضہ کشمیرمیں بنیادی حقوق کی خلاف ورزی کرنے کی مرتکب ہورہی ہے:شیریں مزاری

انسانی حقوق کی وزیرڈاکٹرشیریں مزاری نے کہاہے کہ بھارتی فوج مقبوضہ کشمیرمیں بنیادی حقوق کی خلاف ورزی اور آزادی سلب کرنے کی مرتکب ہورہی ہے۔
جنیوامیں اقوام متحدہ کی انسانی حقوق کونسل کے 43ویں اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہاکہ چھ ماہ گزرنے کے باوجود اَسی لاکھ کشمیری دنیا کی سب سے بڑی جیل میں قید ہیں۔وفاقی وزیرنے کہاکہ عالمی برادری اوراس کونسل کی جانب سے کسی قسم کااقدام نہ کرنے سے بھارت کومظالم کاسلسلہ جاری رکھنے کی کھلی چھوٹ ملے گی۔انہوں نے کہاکہ بھارت کی موجودہ سیاسی قیادت پاکستان کوجنگ کی دھمکیاں دے رہی ہے اور پاکستان کوممکنہ جعلی کارروائی سے تشویش ہے۔