سٹاک مارکیٹ میں مندا برقرار ، سرمایہ کاری میں 61ارب روپے کمی
لاہور (کامرس ڈیسک) پاکستان سٹاک مارکیٹ منگل کو بھی شدید منداچھایا رہا جس کے نتیجے میںکے ایس ای100انڈیکس39ہزار کی نفسیاتی حد سے گرتے ہوئے 285.28پوائنٹس کی کمی سے 38858.45پوائنٹس کی سطح پرآگیاجب کہ فروخت کے دباؤ کے سبب 48.21فیصد کمپنیوں کے حصص کی قیمتوں میںکمی ریکارڈکی گئی جس کی وجہ سے سرمایہ کاروںکو61ارب90کروڑ78لاکھ روپے کا نقصان اٹھاناپڑااور کاروباری حجم بھی پیرکی نسبت13.81فی صد کم رہا۔پاکستان سٹاک ایکس چینج میںمنگل کو بھی ٹریڈنگ کے آغاز سے ہی سرمایہ کاروں کی جانب سے حصص فروخت کا دباؤ دیکھنے میں آیا،کرونا وائرس کی تباہ کاریوں اور خوف کے باعث عالمی سطح پر سٹاک مارکیٹوں میں کے اثرات اور ایف اے ٹی ایف کی جانب سے پاکستان کو گرے لسٹ میں برقرار رکھنے کے فیصلے کے پیش نظر مارکیٹ سے سرمایہ نکالنے کے دباؤ،کے باعث شدید مندا دیکھنے میں آیا جس کے نتیجے میں کے ایس ای100انڈیکس39ہزار کی نفسیاتی حد سے گرتے ہوئے 38693پوائنٹس کی سطح پر آ گیابعد میں محدود پیمانے پر خریداری ہوئی لیکن شدید مندی کے اثرات غالب رہے اورمارکیٹ کے اختتام پرکے ایس ای 100انڈیکس285.28پوائنٹس کی کمی سے 38858.45پوائنٹس پر بند ہوا۔بیشتر کمپنیوں کے حصص کی قیمتیںگرنے کے باعث مارکیٹ کے سرمائے میں 61ارب90کروڑ78لاکھ روپے کی کمی ہوئی جس کے نتیجے میں مارکیٹ کا مجموعی سرمایہ گھٹ کر72کھرب 94ارب6کروڑ30لاکھ روپے ہوگیا۔