مودی کی حکومت پورے خطے کے امن کیلئے بڑا خطرہ ہے،رحمن ملک
اسلام آباد(نیوزرپورٹر)سینٹ کی قائمہ کمیٹی برائے داخلہ کے چئیرمین سینٹر رحمان ملک نے کہا ہے کہ بھارت میں مودی کی حکومت پورے خطے کے امن وامان کے لئے سب سے بڑا خطرہ ہے۔ کوئٹہ سے آمدہ اطلاعات کے مطابق ان خیالات کااظہار انہوںسٹاف اینڈ کمانڈ کالج کوئٹہ میں شرکا سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ سینیٹر رحمان ملک نے ملٹری افسران کو نیشنل سیکورٹی کو درپیش اندرونی و بیرونی خطرات پر لیکچر دیا۔انہوں نے اپنے خطاب میں مسئلہ کشمیر کے مختلف پہلو ئوں پر روشنی ڈالی اور کہا کہ مودی پورے خطے کے امن ا اماں کیلئے سب سے بڑا خطرہ ہے، سینیٹر رحمان ملک نے کہا کہ پروکسیز وارز کے ذریعے مودی نہ صرف پاکستان بلکہ سارے ہمسائے ممالک میں تخریب کاریاں کرا رہا ہے۔