پاکستانیوں کا پیار زندگی بھر کا خزانہ ‘ دورہ مسلسل کرتا رہونگا: ڈیرن سیمی
دبئی (نمائندہ سپورٹس )پاکستان سپرلیگ کی ٹیم پشاور زلمی کے کپتان ڈیرن سیمی نے پاکستانی شائقین کی حمایت کو اپنے فخر قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ میں پاکستانیوں کا پیار زندگی بھر کا خزانہ ہے اور میں پاکستان کا دورہ کرتا رہوں گا۔میں فخر محسوس کرتا ہوں اور سمجھتا ہوں کہ پاکستانی عوام کا میرے لیے یہ پیار صرف اور صرف پی ایس ایل کی وجہ سے آیا اور یہ میری زندگی بھر کا سرمایہ ہے۔میں اس بات پر پرعزم ہوں اور پاکستان کا دورہ مسلسل کرتا رہوں گا۔ڈیرن سیمی نے مزید کہا کہ زلمی میرے اپنے خاندان کی طرح ہے اور ان کی جانب سے جو پیار دیا گیا ہے وہ میرے لیے بہت اہمیت رکھتا ہے، میں پاکستانی عوام کو خراج تحسین پیش کرتا ہوں کیونکہ وہ مجھے اپنا سمجھتے ہیں۔میری نظر میں پی ایس ایل دنیا میں بہترین لیگز میں سے ایک ہے اور بہت مختصر وقت میں اس نے بڑے برانڈ کی شکل اختیار کی ہے، اسی طرح پی ایس ایل میں کھیلنا ہمیشہ ایک لطف کی بات ہے۔پی ایس ایل نے پاکستان کو ابھرتے ہوئے کھلاڑی دیئے ہیں اور جن کھلاڑیوں نے پی ایس ایل میں بہترین کارکردگی دکھائی انہیں دنیا کی دیگر بڑی لیگز میں منتخب کیا گیا۔ڈیرن سیمی نے کھلاڑیوں کی نشان دہی کرتے ہوئے کہا کہ ابتسام شیخ اور سمین گل وہ کھلاڑی ہیں جو پشاور زلمی سے آئے ہیں۔ابتسام شیخ ابھرتے ہوئے لیگ سپنر ہیں اور سمین گل نوجوان فاسٹ باولر ہیں۔