بہن کو قتل کرنے والے بھائی کے خلاف مقدمہ درج، ملزم گرفتار نہ ہوسکا
قصور(نمائندہ نوائے وقت) پھولنگر پولیس نے بہن کو قتل کرنے والے بھائی کے خلاف قتل کا مقدمہ درج کر لیا ہے ۔تفصیلات کے مطابق چند ماہ قبل ندا بی بی نے گھر سے بھاگ کر جاوید نامی شخص سے شادی کر لی تھی جسکا اسکے گھر والوں کو رنج تھا کہ گزشتہ روز ندا کے بھائی ریاست نے موقع پا کر ندا کے گھر گیا اور فائرنگ کر کے اسے قتل کر دیا اور فرار ہو گیا ۔ پولیس نے نعش کو قبضہ میں لیکر پوسٹ مارٹم کے لئے ہسپتال بھیج دیا اور مقدمہ درج کر لیا ہے۔تاہم ملزم ر یاست کی گرفتاری ابھی تک عمل میں نہ آئی ہے ۔