کاہنہ: للیانی نہر سے 25 سالہ خاتون کی گلی سڑی نعش برآمد
کاہنہ (نامہ نگار) تھانہ کاہنہ کی حدود میں 25 سالہ خاتون کی لاش برآمد ہوئی ہے۔ پانڈوکی کے نزد للیانی نہر کے پل کے کنارے سے 25 سالہ خاتون کی گلی سڑی نعش ملی ہے جسے پولیس نے پوسٹ مارٹم کیلئے ہسپتال منتقل کر دی جس کی شناخت نہیں ہو سکی ہے۔ پولیس کے مطابق نامعلوم افراد نے خاتون کو قتل کر کے نہر میں پھینک دیا ہے لاش دس روز پرانی لگتی ہے اصل حقائق پوسٹ مارٹم رپورٹ کے بعد سامنے آئیں گے۔