قصور: بائی پاس پر لگے سٹریٹ لائٹس کے پول گرنے سے حادثات کا خدشہ
قصور (نمائندہ نوائے وقت) قصور بائی پاس پر لگے سٹریٹ لائٹس کے پول گرنے کی وجہ سے حادثات کو کھلی دعوت دے رہے ہیں ،انتظامیہ خاموش تماشائی بن گئی، سیاسی وسماجی حلقوں کا اعلیٰ احکام سے نوٹس لینے کامطالبہ تفصیلات کے مطابق قصور بائی پاس جو کہ پہلے ہی بدحالی کا شکار ہے بائی پاس پر لگے سٹریٹ لائٹوں کے پول بھی گرنا شروع ہو گئے ہیں بائی پاس پر بھاری لاگت سے لگائے گئے سٹریٹ لائٹس کے پول روشنی تو نہ دے سکے مگر گرنے کی وجہ سے حادثات کا سبب ضرور بن رہے ہیں اور انتظامیہ کی مجرمانہ غفلت کی وجہ سے یہ پول کسی بڑے حادثے کو کھلی دعوت دے رہے ہیں بائی پاس کے کنارے پہلے ہی گڑھوں میں تبدیل ہوچکے ہیں الٹا پول بھی گرکر انتظامیہ کو منہ چڑھا رہے ہیں مگر انتظامیہ اپنی نااہلی کو نہ چھوڑتے ہو ئے کسی بڑے حادثے کا انتظار کر رہی ہے جس پر سیاسی وسماجی حلقوں نے بائی پاس کی بدحالی پر وزیر اعلیٰ پنجاب میاں شہباز شریف سے نوٹس لینے کا مطالبہ کیا ہے۔