2 لڑکیاں اغوا
فیروزوالا (نامہ نگار) تھانہ فیکٹری ایریا کوٹ عبدالمالک میں جواں سال طالبہ سمیت دو لڑکیاں اغوا ہو گئیں۔ جاوید نگر کے رہائشی غلام عباس کی چودہ سالہ بیٹی (ع) میٹرک کی طالبہ اکیڈمی گئی۔ راستے میں اسے ناصر نواز اس کے ساتھی نے اسے اغوا کر لیا فرار ہو گئے۔ کوٹ عبدالمالک میں چار عورتوں اور نوجوان کی مدد سے محنت کش کی جواں سال بیٹی (م) کو اغوا کر لیا فرار ہو گئے۔ فیکٹری ایریا پولیس نے واقعہ کی رپورٹ درج کر لی ہے۔