ونٹر اولمپکس گیمز: ناروے 39 تمغوں کیساتھ بازی لے گیا، جرمنی کا دوسرا نمبر
پیانگ چنگ (سپورٹس ڈیسک )جنوبی کوریامیں جاری ونٹر اولمپکس میںناروے بازی لے گیا۔ ناروے14سونے ‘14چاندی اور 11کانسی کے تمغے جیت کر پہلے نمبرپر رہا‘ناروے نے مجموعی طور پر 39تمغے اپنے نام کئے ہیں ۔ جرمنی سونے کے 14 ‘چاندی کے دس اور کانسی کے سات تمغے جیت کر دوسرے نمبر پررہا ‘مجموعی طور پر 31تمغے جیتے ہیں ۔ کینیڈا سونے کے گیارہ‘چاندی کے آٹھ اور کانسی ک دس تمغے جیت کر تیسرے نمبر پررہا۔ امریکہ سونے کے نو ‘چاندی کے آٹھ اور کانسی کے 6تمغے جیت کر چوتھے نمبر پر رہا ۔ہالینڈ سونے کے آٹھ ‘چاندی کے چھ اور کانسی کے چھ تمغے جیت کر پانچویں نمبر پر ہے ۔ سویڈن سونے کے سات ‘چاندی کے چھ اورکانسی کے ایک تمغے کے ساتھ چھٹے نمبر پر ہے۔جنوبی کوریا سونے کے پانچ ‘چاندی کے آٹھ اورکانسی کے چارتمغے جیت کر ساتویں‘سوئٹزر لینڈ سونے کے پانچ ‘چاندی کے چھ اور کانسی کے چار تمغے جیت کر آٹھویں نمبر پر ہے ۔ فرانس سونے کے پانچ ‘چاندی کے چار اور کانسی کے چھ تمغے جیت کرنویں نمبر ہے۔ آسٹریا سونے کے پانچ ‘چاندی کے تین ‘کانسی کے چھ ‘جاپان سونے کے چار ‘چاندی کے پانچ اور کانسی کے چار‘اٹلی نے سونے کے تین ‘چاندی کے دو اور کانسی کے پانچ ‘چیک رپبلک سونے اور چاندی کے دو دو اور کانسی کے تین ‘بیلا روس نے سونے کے دو ‘چاندی کا ایک‘روس کی نیوٹرل ٹیم سونے کا ایک ‘چاندی کے چھ اور کانسی کے نو ‘چین نے سونے کاایک ‘چاندی کے چھ اور کانسی کے دو ‘ سلواکیہ نے سونے کا ایک ‘چاندی کے دو‘فن لینڈ نے سونے کاایک ‘کانسی کے چار ‘برطانیہ نے سونے کا ایک ‘کانسی کے چار ‘پولینڈ نے سونے کا ایک‘کانسی کاایک‘ہنگری نے سونے کا ایک‘یوکرین نے سونے کا ایک تمغہ جیت رکھا ہے۔آسٹریلیا نے چاندی کے دو اور کانسی کا ایک‘سلو وینیا نے چاندی کا ایک ‘بیلجیئم نے چاندی کا ایک ‘نیوزی لینڈ نے کانسی کے دو ‘سپین نے کانسی کے دو‘قازقستان نے کانسی کا ایک ‘لٹویا نے کانسی کاایک اور لیچن سٹین نے کانسی کا ایک تمغہ جیت لیا ہے۔