ونٹر اولمپکس گیمز اختتام پذیر‘جنوبی ‘شمالی کوریائی ٹیموں کی الگ الگ شرکت
پیانگ چنگ (سپورٹس ڈیسک) جنوبی کوریا میں جاری ونٹر اولمپکس گیمز اختتام پذیر ہو گئیں ۔ جنوبی کوریا اور شمالی کوریا کی ٹیمیں اختتامی تقریب میں اپنے اپنے جھنڈوں تلے شریک ہوئیں ۔ دونوں ٹیموں نے افتتاحی تقریب میں ایک ہی جھنڈے تلے شرکت کی تھی ۔تقریب میں امریکی صدر کی بیٹی ایوانکا ٹرمپ نے بھی شرکت اور وہ شمالی کورین جرنل کے ساتھ والی نشست پر بیٹھی رہیں ۔ جنوبی اور شمالی کورین کھلاڑیوں نے اپنے اپنے ممالک کے جھنڈے لہرائے ۔افتتاحی تقریب کی طرح اختتامی تقریب میں شدید سردی تھی ۔ رپورٹ کے مطابق شمالی کوریا کا وفد امریکی وفد سے مذاکرات چاہتا تھا تاہم ایسا نہیں ہوسکا۔امریکی صدر کی بیٹی ایوانکا ٹرمپ کی سربراہی میں امریکی وفد سرمائی اولمپکس کی اختتامی تقریب میں شرکت کیلیے جنوبی کوریا پہنچا۔شمالی کوریا کا وفد بھی ان کے انٹیلی جنس سربراہ کم یونگ چول کی سربراہی میں موجود ہو گا لیکن جنوبی کوریا نے واضح کیا ہے کہ اس موقع پر امریکا اور شمالی کوریا کے درمیان کوئی فارمل میٹنگ نہیں ہو گی۔