ہر میچ میں ’’مین آف دی میچ ‘‘بننے کاسوچ کر آتا ہوں: حسین طلعت
لاہور (نمائندہ سپورٹس+سپورٹس رپورٹر )اسلام آباد یونائیٹڈ کے بیٹسمین حسین طلعت نے کہا ہے کہ ہر میچ میںیہی سوچ کر آتا ہوں کہ’’ مین آف دی میچ‘‘ ہونا ہے۔میچ کے اختتام پر ملتان سلطانز کے خلاف فاتح ٹیم کے کھلاڑی حسین طلعت کا’’ مین آف دی میچ‘‘ کا ٹائٹل اپنے نام کرنے کے بعد گفتگو کرتے ہوئے کہناتھا کہ سب سے پہلے اللہ کا شکر ادا کروں گا کیونکہ عزت دینے والی اللہ کی ذات ہے ، میں اپنی ٹیم کا بھی شکریہ ادا کروں گا جنہوں نے ہمت دی کیونکہ ہمت ہی کبھی انسان کو ہارنے دیتی۔انہوں نے مزید کہاکہ ہر میچ میںیہی سوچ کر آتا ہوں کہ مین آف دی میچ ہونا ہے اور یہ بات ذہن میں رکھ کر بہترین کارکردگی دکھانے کی ہر ممکن کوشش کرتا ہوں۔