قومی تائکوانڈو ٹیم یوتھ انٹر نیشنل تائیکوانڈو چیمپئن شپ میں شرکت کریگی
لاہور (سپورٹس رپورٹر+نمائندہ سپورٹس) قومی تائکوانڈو ٹیم یوتھ انٹر نیشنل تائیکوانڈو چیمپئن شپ میں شرکت کرے گی ۔ پاکستان تائیکوانڈو فیڈریشن کے صدر وسیم احمد جنجوعہ نے بتایا کہ چیمپئن شپ رواں سال پانچ سے پندرہ اپریل تک تیونس میں کھیلی جائے گی ۔ انہوں نے کہا کہایونٹ کی تیاری کیلئے قومی کھلاڑیوں کاٹریننگ کیمپ اسلام آباد میں جاری ہے جس میں سے ایونٹ کے باصلاحیت کھلاڑیوں کا انتخاب کیا جائے گا۔ قومی کھلاڑیوں کو ایونٹ میں شرکت کیلئے حکومت کو این او سی کیلئے درخواست دیدی گئی ہے ۔