گورنمنٹ اسلامیہ کالج لاہور کا 98واں سپورٹس میلہ
لاہور (نمائندہ سپورٹس) گورنمنٹ اسلامیہ کالج لاہور کی رنگا رنگ 98ویں سالانہ سہ روزہ کھلیں ختم ہو گئیں۔ پروفیسر ظفر عنایت انجم ڈائریکٹر تعلیمات لاہور ڈویژن نے کھیلوں کا افتتاح کیا۔ تیسرے روز 100 میٹر فائنل‘ 50 سالہ اور 50 سال کے اوپر کے اساتذہ کے درمیان دوڑوں کے مقابلے ہوئے۔ رسہ کشی اور اولڈ بوائز کی دوڑیں بھی ہوئیں۔ ان سے روزہ تقریبات میں کالج کے اساتذہ کے علاوہ طلبہ و طالبات اور کھلاڑیوں کی کثیر تعداد نے شرکت کی۔