شہداد کوٹ: تیز رفتار گاڑی الٹنے سے 3 خواتین جاں بحق، 2 افراد زخمی
شہداد کوٹ (نوائے وقت رپورٹ) قبور روڈ شہداد کوٹ میں تیز رفتاری کے باعث گاڑی قابو سے باہر ہو کر الٹ گئی جس سے گاڑی میں سوار 3 خواتین جاں بحق جبکہ 2 افراد زخمی ہو گئے۔ نعشوں اور زخمیوں کو ہسپتال منتقل کر دیا گیا۔