کراچی: شارع فیصل پر سرعام فائرنگ کرنے والا شخص گرفتار نہ ہو سکا
کراچی (آن لائن )وزیرداخلہ کے حکم کے باوجود پولیس کراچی کی مصروف ترین شارع فیصل پر سرعام فائرنگ کرنے والے شہری عدنان شاہ کو گرفتار نہیں کرسکی ہے۔ پولیس نے شہری عدنان شاہ کی گرفتاری کیلئے متعدد مقامات پر چھاپے مارے ہیں تاہم اب تک ملزم پولیس کے ہاتھ نہیں لگ سکا ہے جبکہ اس دوران ملزم کے قریبی دوستوں سمیت کئی افراد کو حراست میں لیا گیا ہے جبکہ پولیس حکام کا کہنا ہے کہ عدنان پاشا اپنی بیوی اوربہن سمیت روپوش ہوگیا ہے جبکہ اس کے گھر پر بھی تالالگا ہوا ہے۔