کاروکاری کا الزام،کھڈرو میں 25سالہ نوجوان قتل، ملزم فرار
کھڈرو (نامہ نگار) کھڈرو کے نزدیک کاروکاری کے الزام میں 25 سالہ نوجوان کوقتل کردیاگیا۔ تفصیلات کے مطابق کھڈرو تھانے کی حد گاوْں راہواری میں نامعلوم مسلح افراد نے فائرنگ کرکے 25سالہ موٹرسائیکل سوار علی اکبر کھوسو کو قتل کردیا اورفرار ہوگئے ، جبکہ ایس ایچ او کھڈرو عرفان بھٹی اطلاع ملتے ہی بھاری نفری کے ساتھ جائے واردات پر پہنچ گئے اور لاش پوسٹ مارٹم کیلئے تعلقہ اسپتال سنجھورو روانہ کردی ، اور ضروری کارروائی کے بعد لاش ورثاء کے حوالے کردی ،متاثرہ خاندان کے ورثاء نے میڈیا سے بات کرتے ہوئے کہا کہ مقتول نیک سیرت نوجوان تھا جسے اصغرکھوسو جو کہ پٹویوں شہر کا رہنے والا ہے ،نے اسے ناحق قتل کیا ہے۔