عدیل سرور کی والدہ کے انتقال پرتعزیت کا سلسلہ جاری
راولپنڈی (اپنے سٹاف رپورٹر سے) ممتاز سیاسی ، سماجی ،مذہبی شخصیات کا کرائم اینڈ کورٹ رپورٹرز ایسوسی ایشن راولپنڈی کے سینئر جوائنٹ سیکرٹری عدیل سرور کی والدہ کے انتقال پرتعزیت کا سلسلہ جاری ،راولپنڈی چیمبر آف سمال ٹریڈرز اینڈ سمال انڈسٹریز کے صدر ندیم شیخ ، رہنما مسلم لیگ ن ڈاکٹر جمال ناصر ،سابق ایم این اے ملک شکیل اعوان ، تحریک انصاف پوٹھوہار ٹائون کے صدر ساجد قریشی ،تحریک نفاز فقہ جعفریہ پنجا ب کے ترجمان سید حسن کاظمی،صدر بلوچستان سردار طارق احمد جعفری،ضلعی رہنما راولپنڈی شفقت علی ترابی، رہنماجماعت اسلامی رضا احمد شاہ ،انصاف سٹوڈنٹس فیڈریشن کے ضلعی صدر چوہدری ذوالقرنین ،رہنما پیپلز پارٹی عامر فدا پراچہ ، علامہ حید رعلوی ، سابق ایم این اے حاجی پرویز خان و دیگر شخصیات نے عدیل سرور کی والدہ کے انتقال پر انکی رہائشگاہ پر فاتحہ خوانی کرتے ہوئے گہرے غم و دکھ اور تعزیت کا اظہار کرتے ہوئے مرحومہ کی مغفرت اور درجات کے بلندی کیلئے دعا کی ۔