محکمہ ایکسائز اینڈٹیکسیشن راولپنڈی میں رجسٹریشن بکس کی عدم دستیابی
راولپنڈی (اپنے سٹاف رپورٹر سے)محکمہ ایکسائز اینڈٹیکسیشن راولپنڈی میں رجسٹریشن بکس کی عدم دستیابی پر ٹرانسپورٹرز اور نجی گاڑیوں کے مالکان کیلئے سخت مشکلات پید اہوگئیں ٹرک ، ٹرالا، بسوں ، کاروں اور دیگر نجی گاڑیوں کی رجسٹریشن کرانے والے شہریوں کو میرون رنگ کی بک نہیں دی جا رہی اس سلسلے میں موٹر رجسٹریشن اتھارٹی کا موقف ہے کہ ایک ماہ سے میرون رنگ کی سادہ رجسٹریشن بکوں کی سپلائی نہیں مل رہی جس کی وجہ سے اتھارٹی نئی بکس جاری کرنے سے قاصر ہے ٹرانسپورٹر اور عام شہری رجسٹریشن کے حوالے سے کوئی بک نہ ملنے پر سخت پریشان ہیں ۔