پتنگ بازی،کرنٹ لگنے اور گلے میں ڈور پھرنے سے دو افراد زخمی
راولپنڈی (اپنے سٹاف رپورٹر سے)اتوار کے روز بھی راولپنڈی شہر اور کینٹ کے علاقوں میں پتنگیں اڑتی رہیں موہن پورہ میں ایک شخص نے کٹی پتنگ پکڑی تو پتنگ کے ساتھ موٹر سائیکل کی کلچ وائربجلی کے کھمبے سے لگنے کے باعث اسے شدید کرنٹ لگا جس سے اس کا ہاتھ زخمی ہوگیا جسے ہولی فیملی منتقل کردیا گیاجبکہ تھانہ روات کے علاقے میں نجی ہائوسنگ سوسائٹی میں گلے میں ڈور پھرنے سے موٹر سائیکل سوار اسد اشفاق سکنہ ٹنچ بھاٹہ شدید زخمی ہوگیا جسے بینظیر بھٹو ہسپتال منتقل کردیا گیا تھانہ بنی نے اتوار کو پتنگ بازوں کے خلاف 32 مقدمات درج کرلئے 20 ہزار پتنگیں اور سائونڈ سٹم بھی قبضے میں لے لئے گئے پولیس دوربینیں اٹھائی پتنگ بازوں کو تلاش کرتی رہی ۔