مالکان کا چاکلیٹ کھانے پر9سالہ گھریلو ملازمہ پر بہیمانہ تشدد
لاہور (صباح نیوز)لاہور کے علاقے گلشن راوی میں کمسن گھریلو ملازمہ پر تشدد کا ایک اور واقعہ سامنے آ گیا ہے۔ بچی کا الزام ہے کہ اسے مالکان کے بچوں کی چاکلیٹ کھانے پر استری سے جلایا گیا،متاثرہ بچی کو چائلڈ پروٹیکشن بیورو نے تحویل میں لے لیا۔تفصیلات کے مطابق لاہور کے علاقے گلشن راوی میں بلال نامی شخص کے گھر ننکانہ کی رہائشی 9 سالہ شکیلہ ملازم تھی ،بچی کا الزام کہ بلال اور اس کی اہلیہ نے ان کے بچوں کی چاکلیٹ کھانے پراسے تشدد کا نشانہ بنایا،استری سے ہاتھ جلائے ،بال نوچے اور گھر سے نکال دیا۔شہری کے مطابق شکیلہ گلی میں بیٹھی رو رہی تھی،وہ اسے تھانے لے آیا،پولیس نے مالک بلال کو بلایا تو ضرور مگر کوئی ایکشن نہ لیا، شکیلہ کو تھانے لانے والے شہری نے احتجاج کیا تو اسے تھانے سے نکال دیا، معاملہ چائلڈ پروٹیکشن بیورو کے پاس چلا گیا۔چیئر پرسن چائلڈ پروٹیکشن بیورو صبا صادق نے مقدمہ درج کرادیا ہے۔
کمسن ملازمہ تشدد