کیوی بلے باز ٹام لیتھم کے ون ڈے میں دو ہزار رنز مکمل
ہیملٹن (اے پی پی) نیوزی لینڈ کے وکٹ کیپر بیٹسمین ٹام لیتھم نے ون ڈے میں دو ہزار رنز مکمل کر لئے۔ انہوں نے یہ اعزاز انگلینڈ کے خلاف سیریز کے پہلے ون ڈے میچ میں حاصل کیا۔ ٹام لیتھم نے شاندار بیٹنگ کا مظاہرہ کیا اور 79 رنز بنائے۔ وہ اب تک 70 میچز میں 2031 رنز بنا چکے ہیں جس میں چار سنچریاں اور دس نصف سنچریاں شامل ہیں۔