کراچی، مکا چوک میں لیاقت علی خان کی تصاویر کی بے حرمتی
کراچی (اے این این) مکا چوک میں نامعلوم افراد کی جانب سے پاکستان کے پہلے وزیر اعظم لیاقت علی خان کی تصاویر اور نام کو مٹانے کی کوشش کی گئی ہے۔ نامعلوم افراد نے پہلے ان کی تصاویر کو بگاڑا اور اس کے بعد وہاں لکھا ہوا ان کا نام بھی مٹانے کی کوشش کی گئی۔ نامعلوم افراد کی جانب سے کی جانے والی اس کوشش پر شہریوں میں شدید غم و غصہ پایا جاتا ہے اور انہوں نے ذمہ داروں کے خلاف سخت کارروائی کا مطالبہ کیا ہے۔
کراچی/ بے حرمتی