چیف جسٹس پاکستان ثاقب نثار کا وادی سون‘ اوچھالی‘ کھبیکی جھیل کا دورہ
نوشہرہ وادی سون (نامہ نگار)چیف جسٹس پاکستان میاں ثاقب نثار کا وادی سون اوچھا لی،کھبیکی جھیل کا دورہ ،سیاحتی مقامات کو مزید بہتر بنانے اور وادی سون کے حسن کو نکھارنے کے اقدامات کرنے کی تلقین کی۔ چیف جسٹس پاکستان میاں ثاقب نثار نے وادی سون کا دورہ کیا۔ دورہ کے دوران انہوں نے اوچھالی اور کھبیکی جھیل سمیت دیگر سیاحتی مقامات کا دورہ بھی کیا۔ وادی سون کے حسن کو نکھارنے میں ذمہ داران بہتری کے اقدامات کیلئے اپنی توانائیاں صرف کریں تاکہ وادی سون کا حسن مزید نکھر سکے اور سیاحت کے حوالے سے وادی سون کو نمایاں مقام مل سکے ۔