چودھری شجاعت اور پرویز الٰہی سے یورپی یونین کے وفد کی ملاقات
اسلام آباد (وقائع نگار خصوصی) پاکستان مسلم لیگ کے صدر چودھری شجاعت حسین اور سینئر مرکزی رہنما چودھری پرویزالٰہی سے یورپی یونینکے آٹھ رکنی وفد نے ان کی رہائش گاہ پر ملاقات کی۔ مسلم لیگی قائدین نے 2013ء کے الیکشن میں آر اوز کے ذریعہ دھاندلی کی روشنی میں آئندہ صاف و شفاف الیکشن کیلئے تجاویز دیں۔ ملاقات میں پارٹی رہنما سینیٹر کامل علی آغا، ڈاکٹر خالد رانجھا، مونس الٰہی، سالک حسین اور رضوان ممتاز علی بھی موجود تھے۔ چودھری شجاعت حسین اور چودھری پرویزالٰہی نے کہا کہ 2013ء کا الیکشن آر اوز کا الیکشن تھا، 22 سیاسی جماعتوں کا یہی موقف تھا اور انہوں نے اس پر اعتراض بھی کیا۔ انہوں نے امید ظاہرکی کہ اگلے انتخابات کیلئے یورپی یونین کے الیکشن آبزرویشن مشن کی اہمیت اور افادیت سے اتفاق کرتے ہوئے الیکشن کمیشن آف پاکستان اور دفتر خارجہ ان سے بھرپور تعاون کریں گے۔