سوات موٹر وے رواں سال کے آخر تک مکمل کر لی جائیگی‘ پراجیکٹ ڈائریکٹر
اسلام آباد (صباح نیوز) اکاسی کلومیٹر طویل سوات موٹر وے کا تعمیراتی کام تیزی سے جاری ہے اور یہ اس سال کے اختتام تک مکمل کرلی جائے گی ۔موٹر وے کے پراجیکٹ ڈائریکٹر کے مطابق یہ منصوبہ ایشیائی ترقیاتی بینک کی مالی معاونت سے اکتالیس ارب روپے کی لاگت سے مکمل کیاجائے گا۔انہوںنے کہاکہ سوات موٹر وے کو صوابی کے قریب کرنل شیر خان انٹرچینج پر اسلام آباد، پشاور موٹر وے سے منسلک کیاجائے گا ۔موٹر وے کی تکمیل سے مالاکنڈ ڈویژن اوراس کے ملحقہ علاقوں میں سیاحت، تجارت اور اقتصادی سرگرمیوں کوفروغ ملے گا۔