معاشی منصوبے عوام کی شراکت کے بغیر کامیاب نہیں ہو سکتے: مریم اورنگزیب
اسلام آباد (این این آئی)وزیر مملکت برائے اطلاعات و نشریات مریم اور نگزیب نے کہا ہے کہ معاشی منصوبے عوام کی شراکت کے بغیر کامیابی سے ہمکنار نہیں ہوسکتے ٗ یقین ہے اقتصادی راہداری منصوبہ جلد کامیابی سے ہمکنار ہوگا ۔اتوار کو مریم اور نگزیب نے سی پیک کلچرل کارواں کی افتتاحی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا بہترین کارکردگی پر فنکاروں اور پی این سی انتظامیہ کو مبارکباد دیتی ہوں ٗدونوں ملکوں پر ریسرچ پیپر لکھنے والوں کو بھی مبارکباد کے مستحق ہیں۔ وزیر مملکت نے کہا کہ محمد نوازشریف نے 2013 میں ون بیلٹ ون روڈ کی بات شروع کی انہوں نے آنیوالی نسلوں کی ترقی اور خوشحالی کا منصوبہ سمجھ کر شروع کیا ۔انہوںنے کہا کہ منصوبے کو حقیقت کا روپ دینے والے خراج تحسین کے مستحق ہیں۔مریم اورنگزیب نے کہا کہ یقین ہے کہ اقتصادی راہداری منصوبہ جلد کامیابی سے ہمکنار ہوگا۔چین سے گوادر تک چلنے والے کاررواں کودستاویزی شکل بھی دی گئی ہے ٗانہوںنے کہاکہ سی پیک کے ذریعے دونوں ملکوں کی ثقافتوں کا تبادلہ ہوگا ٗمعاشی منصوبے عوام کی شراکت کے بغیر کامیابی سے ہمکنار نہیں ہوسکتے۔ وزیر مملکت نے کہاکہ سی پیک منصوبے پر دونوں ملکوں کی عوام کو بھرپور اعتماد ہے انہوںنے کہاکہ سی پیک دونوں ملکوں نہیں بلکہ خطے کے مفاد میں ہے۔وزیر مملکت اطلاعات نے کہا کہ پاکستان چین فلم انڈسٹری کے باہمی رابطوں کے تبادلے ہوتے ہیں۔انہوں نے کہا کہ پاکستان چین کی پریس اور پبلی کیشنز کے درمیان رابطوں کی بھرپور کوشش کی گئی ہے ٗپاکستان پہلی مرتبہ شنگھائی اور بیجنگ فلم فیسٹیول میں شرکت کریگا۔مریم اورنگزیب نے کہاکہ سی پیک پاکستان چین ثقافتی ہم آہنگی کا بھی کوریڈور ہے۔وزیر پاکستان چین دوستی باہمی اعتماد اور احترام پر مبنی ہے۔چین کیساتھ ثقافتی معاہدوں پاکستان کی کلچرل صنعت مزید فروغ پائے گی ۔ انہوںنے کہاکہ کلچرل کاررواں کے ذریعے پرامن اور ترقی کرتا پاکستان دنیا کے سامنے آئیگا۔وزیر مملکت نے کہاکہ عدم برداشت کے خاتمے میں آرٹسٹ کمیونٹی کا کردار اہم ہے۔ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ سی پیک کلچر کاررواں کی افتتاحی تقریب پر مبارک باد پیش کرتا ہوں۔انہوںنے کہاکہ سی پیک دونوں ملکوں کے عوامی رابطوں اور دوستی کا بھی ذریعہ ہے۔سی پیک دونوں ملکوں کے عوام کو قریب لانے میں مدد گار ثابت ہوگا۔انہوںنے کہاکہ اقتصادی راہداری سے باہمی اعتماد اور محبت کا رشتہ مزید مضبوط ہورہا ہے۔ژاؤ جنگ نے کہا کہ سی پیک سے پاکستان اور چین کے درمیان تعاون کو فروغ مل رہا ہے ٗچینی حکومت اور عوامی سی پیک کی کامیابی کیلئے پرعزم ہیں۔وزیر مملکت مریم اورنگزیب نے بالی وڈ کی نامور فنکارہ سری دیوی کے انتقال پر افسوس کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ سری دیوی ایک ورسٹائل اداکارہ تھیں جنہوں نے اپنے فن اور اداکاری کے جوہریادگار کرداروں کی صورت میں نبھائے اور ان کے انتقال سے پوری دنیا میں موجود ان کے مداحوں کودلی افسوس ہوا ہے۔
مریم اورنگزیب