مکرمی!عرض ہے کہ وطن عزیز میں آج حکومت اور عدلیہ کے مابین حالات سب کے سامنے ہیں۔ بدقسمتی سے یہاں جمہوریت کے دلدادہ لوگوں نے ہی وطن عزیز اور عوام کو اس حال میں پہنچایا ہے۔ ہم نے کبھی اس بات پر غور ہی نہیں کیا کہ پاکستان قدرت کی طرف سے عطا کردہ ایک انمول عطیہ ہے۔ جو صرف اور صرف دنیا بھر کی امامت کا کردار ادا کرنے کیلئے پیدا کیا گیا ہے۔ افسوس ہم نے نہ صرف اپنے ابائو اجداد کی قربانیوں کو فراموش کر دیا جو بھی حکمران آیا اس نے ۔ خاندان کو نواز کسی نے بھی امریکہ اور یہودیوں کی چالوں کو نہ سمجھا جنہوں نے وطن عزیز کو تباہ و برباد کرنے کیلئے فحاشی و عریانی کو عام کیا۔سب نے مغربی تہذیب کو ہی ترقی کا راز جانا اور اہل کفر کی پیروی میں ہی فرنگی کی بدتہذیب کو عام کیا۔ اور ملک کی عوام کو دیگر مسائل میں اتنا الجھا دیا گیا ہے کہ انہیں سوچنے اور سمجھنے کا موقع ہی نہیں ملتا۔ اس ملک کی عوام کو ابھی تک پانی، نلکے،سڑکوںاور میٹروبس کے مسائل سے نکلنے ہی نہیں دیا گیا کہ یہ کسی اور جانب سوچے۔ اس قوم کو اپنے مسائل کا حل نہیں ہو پا رہا یہ آنے والی نسلوں کو کیا تحفہ دے سکے گی اور مستقبل کی منصوبہ بندی کیا کر سکے گی۔ کاش اپنے اندرونی دشمنوں کو سمجھ سکیں ان دشمنوں کو جو منافقانہ پالیسی پر عمل پیرا ہیں جو اپنے ذاتی مقاصد کیلئے ملک و قوم کو نقصان پہنچانے سے بھی دریغ نہیں کرتے اور اہل کفر کے اشاروں پر ملک و قوم کو بدنام بھی کرتے رہتے ہیں۔ ہمیں سب سے پہلے اپنی صفوں سے غداران وطن کو ہو گا جو ہمارے وطن کا کھاتے ہیں اور گن غیروں کے گاتے ہیں۔ (اظہر حسین جعفری…سٹیٹ بنک آف پاکستان لاہور)
شہباز شریف اب اپنی ساکھ کیسے بچائیں گے
Apr 18, 2024