پچھلے ہفتے گاؤں گئے۔ ابھی پہنچے ہی تھے کہ ماسٹر اللہ بخش تشریف لے آئے۔ سعودیہ میں مقیم بیٹے کے لئے سخت پریشان تھے۔ جسے تین برس پہلے سات لاکھ کے خرچے سے دمام بھجوایا تھا۔ ابھی قرضہ بھی نہیں اترا کہ کمپنی اسے واپس بھجوا رہی ہے۔ موصوف مُصِر تھے کہ کسی کو کہہ سن کر صاحبزادے کو سعودیہ میں ’’پکا‘‘ کروا دوں۔ بہت سمجھایا کہ پہلے والی بات نہیں رہی، وہ توخود مشکل میں ہیں۔ اب جانے کا نہیں، واپسی کا زمانہ ہے۔ماسٹر صاحب بے بسی سے بولے، مگر میرا قرض؟ میری تو زمین بھی گہنے پڑی ہے۔ سعودیہ کو ہمارا کچھ نہ کچھ خیال تو ضرور کرنا چاہئے۔ ہم نے تو انہیں اپنا جرنیل بھی دیا ہوا ہے۔
شہباز شریف اب اپنی ساکھ کیسے بچائیں گے
Apr 18, 2024