آل ٹیچرز ایسوسی ایشن کا اجلاس، اساتذہ کو پے پیکج ایورڈ دینے پر ڈپٹی کمشنر و دیگر کا شکریہ
شیخوپورہ(نمائندہ نوائے وقت)آل ٹیچرز ایسوسی ایشن کا اجلاس زیر صدارت چوہدری محمد اقبال بریارضلعی صدر شیخوپورہ ہوا جس میں محمد اسلم ضلعی صدر ایس ای ایس ٹیچرز ایسو سی، ایشن عبد المجید نعیم ضلعی صدر انجمن اساتذہ، ظفر اقبال سلہریا ضلعی جنرل سیکرٹری میاں محمد یاسین تحصیل صدر پنجاب ٹیچر یونین محمد عرفان سنئیرنائب صدر پنجاب ٹیچر یونین،رانا عبدالحمید تحصیل صدر ،وحید احمد تحصیل جنرل سیکرٹری ، اصغر علی، مقصود احمد ڈھلوں، میاں رستم علی، شکیل احمد اور دیگر نے بھی شرکت کی، اس موقع پر ضلعی رہنماﺅن نے کہا کہ ڈپٹی کمشنر ارقم طارق، سی ای او ایجوکیشن علی احمد سیان، ڈی ای او سیکنڈری ڈاکٹر تنویر اقبال مغل، ڈی ای او ایلمنڑی حسنات احمد شیخ، ڈی ای او خواتین مصباح طلعت کا ٹیچرز کو پے پیکج ایورڈ کرنے پر شکریہ ادا کیا اور امید ظاہر کی کہ ٹیچرز کی پرومشن کا عمل جلد مکمل کیا جائے گا۔