ایپکا ملازمین کے مسائل کے حل کیلئے بروقت کوشاں ہیں: اکرم گجر
ننکانہ صاحب ( نامہ نگار )آل پاکستان کلرکس ایسوسی ایشن (ایپکا) ضلع ننکانہ صاحب صدرو ڈپٹی جنرل سیکرٹری ایپکا پنجاب حاجی محمد اکرم گجر نے کہا ہے کہ ایپکا ملازمین کے تمام مسائل کے حل کے لئے ہر وقت کوشاں ہے، سیکرٹری لوکل گورنمنٹ کی طرف سے بلدیاتی اداروں میں 47پوسٹوں کو ڈائینگ کیڈر ڈکلیئر کرنے سے صوبہ بھر کے ملازمین میں بے چینی پائی جارہی ہے۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے گزشتہ روز ڈسٹر کٹ کونسل ننکانہ صاحب میں صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے کیا انہوں نے کہا کہ مرکزی و صوبائی قائدین ایپکا ملازمین کو مسائل سے بخوبی آگاہ ہیں وہ سیکرٹری لوکل گورنمنٹ سمیت دیگر اعلیٰ افسران سے مسلسل رابطہ میں ہیں