شامی حکومت مشرقی غو طہ میں قتل عام کر رہی ہے، بند کیا جائے،ترک صدر
انقرہ(آن لائن)شامی علاقے مشرقی غوطہ میں جاری دمشق حکومت کی کارروائی پر عالمی برداری نے شدید احتجاج کیا ہے،ترک حکومت کی جانب سے مطالبہ کیاگیا ہے کہ باغیوں کے زیر قبضہ اس علاقے میں قتل عام کا سلسلہ بند کیا جائے۔اتوار کو ترک صدر رجب طیب اردوان نے اپنے ایک بیان میں کہا کہ شامی حکومت مشرقی غوطہ میں قتل عام کر رہی ہے،جس پر عالمی برداری کو فوری ردعمل ظاہر کرنا چاہیے۔