میانمار حکومت کی بنگلہ دیشی سرحدوں پر خار دار تاریں لگانے کے بجٹ کی منظوری
ینگون (اے پی پی) میانمارکی پارلیمنٹ نے ماہ اگست سے اب تک تقریباً 7 لاکھ رخائنی مسلمانوں کے فوج کے مظالم سے راہ فرار اختیار کردہ صوبہ رخائن اور بنگلہ دیش کی سرحدوں پر خاردار تاریں لگانے کے لیے پیش کردہ بجٹ کی منظوری دے دی ہے۔جس کی تعمیر پر 15 ملین ڈالر کی لاگت آئے گی۔ اس ملک کے نائب وزیر داخلہ نے بجٹ کی منظوری کے فوراً بعد اعلان کیا ہے کہ بنگلہ دیش کے ساتھ ملحقہ 293 کلومیٹر طویل سرحد کے 202 کلومیٹر کے حصے پر خاردار تار بچھانے کا کام مکمل ہو گیا ہے۔
خار دار تار