افغانستان: بم دھماکہ، جھڑپیں: طالبان کمانڈر، پولیس اہلکار سمیت 15ہلاک
کابل (انٹرنیشنل ڈیسک ) افغان صوبہ فریاب میں افغان فورسز سے جھڑپوں میں اہم طالبان کمانڈر ملا گل محمد سمیت 3 مارے اور متعدد زخمی ہوگئے زخمیوں میں قاری بلال سمیت 6 شامل ہیں ، مرنے اور زخمی ہونے والے کا تعلق ملا ضیا الدین گروپ سے تھا ادھر صوبہ بلغان میں کلیئرنس آپریشن میں نو طالبان مارے اور متعدد مضروب ہوگئے، ادھر معزول گورنر بلخ عطا نور نے کابل میں ہونے والی ریلی منسوخ کر دی ۔افغانستان کے صوبے پکتیکا میں دھماکے کے نتیجے میںایک پولیس اہلکاراور دو شہری ہلاک ہوگئے،جبکہ 6افراد زخمی ہو گئے۔