نیوپایواگنی میں 7.5شدت کا زلزلہ ‘ہلاکتوں کا خدشہ
سڈ نی ( اے ایف پی )نیوپایواگنی جزیرے میں7.5شدت کے زلزلے سے سراسمیگی پھیل گئی، سونامی وارننگ جاری نہیں کی گئی۔آنگا صوبے سے 90کلو میٹر دور بتایا جاتا ہے۔ امریکی جیولوجیکل سروے کے مطابق متعدد ہلاکتوں اور مالی نقصان کا خدشہ ہے لیکن ابھی اس حوالے سے کوئی رپورٹ نہیں ملی۔ زلزلے سے سونامی اور لینڈ سلائیڈنگ بھی ہونے کا امکان پیدا ہوگا۔ اس علاقے میںبنے گھر زلزلے کے جھٹکے برداشت کرنے کی صلاحیت رکھتے ہیں۔ امدادی اداروں کو وارننگ دیدی گئی۔