اٹلی:ماتیو سالوینی کے اسلام اور تارکین وطن کے حوالے سے سخت ترین بیانات
رومے ( صباح نیوز ) اٹلی میں4 مارچ کے عام انتخابات سے قبل سب سے پہلے اٹلی کے نعرے کے ساتھ قوم پرست رہنما ماتیو سالوینی نے اسلام اور تارکین وطن کے حوالے سے سخت ترین بیانات کو اپنی انتخابی مہم میں شامل کر رکھا ہے۔اٹلی کی مقامی میڈیا کے مطابق اٹلی میں 4مارچ کو عام انتخابات کا انعقاد ہونے جا رہا ہے اور ان میں تارکین وطن کا معاملہ کلیدی موضوع بن چکا ہے۔ ماتیو سالوینی ان انتخابات میں انتہائی دائیں بازو سے تعلق رکھنے والے اطالوی شہریوں کے قائد بنتے جا رہے ہیں۔ انتخابی مہم کے دوران ان کی جانب سے اسلام اور تارکین وطن کی بابت انتہائی سخت زبان کا استعمال جاری ہے۔اپنے بیان میں ان کا کہنا تھاکہ مجھے خوشی ہے کہ اب ہم اٹلی کے صرف ایک حصے کی بجائے ملک کے تمام 6 کروڑ اطالوی باشندوں کی سلامتی، شناخت اور آزادی کی جنگ لڑ رہے ہیں،ہمیں ملک میں تارکین وطن کا بلوا قبول نہیں ہے ۔