سعودی حکومت مدائن صالح کی طرح آثار رسول کا تحفظ کیوں نہیں کر سکتی: جلالی
لاہور (خصوصی نامہ نگار)تحریک لبیک یا رسول اللہ ﷺ کے زیر اہتمام سعودی حکومت سے آثار رسول ﷺ کے تحفظ اور بحالی کے مطالبہ کیلئے لاہور میں بھنگالی سے برکی تک آثار رسول ﷺ مارچ کا انعقاد کیا گیا ۔مارچ کی قیادت تحریک لبیک یا رسول ﷺ کے مرکزی چیئرمین ڈاکٹرمحمد اشرف آصف جلالی، قاری محمد عبد الغفار گجر ،علامہ محمد جمیل ساجد،علامہ محمد مجاہد سعیدی،میجر ریٹائر محمد ظہیر سیفی،علامہ محمد اختر رضا قادری اورحافظ محمد اکبر نے کی۔برکی اڈے پر مارچ سے خطاب کرتے ہوئے ڈاکٹر محمد اشرف آصف جلالی نے کہاسعودی حکومت اگر یونیسکو معاہدے کے مطابق مدائن صالح جیسے آثار کی حفاظت کرسکتی ہے تو آثار رسول ﷺ کی حفاظت کیوں نہیں کی جاسکتی۔مسجدالفتح اور غارمرسلات جیسے آثار رسول ﷺ جو تواتر سے ثابت ہیں انہیں زائرین کیلئے کھول دیا جائے۔روضہ رسول ﷺ کی حاضری کے وقت عاشقانِ رسول ﷺ کو دھکے مارنے کا سلسلہ بند کیا جائے ۔سالہا سال کی دعاوں اور تمناو¿ں کے بعد در حبیب ﷺ پر پہنچنے والوں پر بے جا تشدد اور بے جا پابندیوں سے پورا عالم اسلام ِِبلبلا رہا ہے۔