دو قومی نظریہ کے تحفظ‘ نفاذ نظام مصطفی کیلئے پُرخلوص جدوجہد ضروری ہے: زوار بہادر
لاہور (خصوصی نامہ نگار)جمعیت علماءپاکستان کے صدر علامہ قاری محمد زوار بہادر نے کہا ہے کہ حکمران اور قوم وطن عزیزکے حقیقی مقصد سے بہت دور ہو چکے ہیںقیام پاکستان کے حقیقی مقاصد ،دو قومی نظریے اور نظام مصطفےٰ کے نفاذ کے لئے پُرخلوص جدوجہد کی اشد ضرورت ہے۔اس وقت حکمران وزرا ءکی فوج ظفر موج کے ذریعے پاکستان کی معیشت کو تباہ کرنے پر تلے ہیں اور ملک کو اپنے باپ دادا کی جاگیر سمجھ کر لوٹ کھسوٹ میں مصرو ف ہیں حکمران عدلیہ کے احکامات کا مذاق اڑا کر خود لاقانونیت اور دستور پاکستان کی خلاف ورزی کر رہے ہیں یہ سب کچھ پاکستان کے حصول کے اصل مقاصد سے ہٹ جانے کا نتیجہ ہے انہوں نے کہا کہ اگر عوام ملک کی تقدیر بدلنا چاہتے ہیں تو نظام مصطفےٰﷺ کو اقتدار میں لائیں رسول اللہﷺ کا نظام رحمت نافذ ہو گا تو ملک پر برکتوں اور رحمتوں کا نزول ہو گا جمعیت علماءپاکستان ملک میں انصاف اور مساوات پر مبنی نظام نافذ کرنا چاہتی ہے اور یہ صرف نفاذ نظام مصطفےٰﷺ سے ہی ممکن ہے ۔