پنجاب بیوروکریسی کی ہڑتال ریاست سے بغاوت ہے‘ چنگیز جمالی
کوئٹہ (اسٹاف رپورٹر) پاکستان پیپلز پارٹی بلوچستان کے سینئر نائب صدر و سابق وفاقی وزیر سائنس اینڈ ٹیکنالوجی میر چنگیز خان جمالی نے کہا ہے کہ پنجاب میں کرپشن کے بادشاہ سرکاری افسر احد چیمہ کی نیب کے ہاتھوں گرفتاری پر پنجاب حکومت کے سخت ردعمل اور صوبائی کابینہ کے طرز عمل نے ثابت کر دیا ہے کہ احد چیمہ وزیراعلیٰ پنجاب کی اربوں روپے کی کرپشن کے چشم دید گواہ ہیں احد چیمہ کی گرفتاری پر پنجاب میں بیوروکریسی کو استعمال کر کے ریاست کے خلاف بغاوت کی جا رہی ہے یہ رجحان ملک کو واچ لسٹ میں ڈالنے سے زیادہ خطرناک اور سنگین ہے اس پر چیف جسٹس ریاست کے باغیوں کے خلاف ازخود نوٹس لیں۔ انہوں نے کہاکہ پنجاب کے سول سیکرٹریٹ کو تالے لگا کر ریاستی مشینری کو جام کیا جا رہا ہے۔ چنگیز خان جمالی نے کہاکہ پاکستان کی تاریخ میں پہلی بار کسی افسر کی گرفتاری پر پنجاب کابینہ کا اجلاس ہوا سندھ میں ڈاکٹر عاصم پر سنگین نوعیت کے مقدمات چلے شرجیل میمن تاحال کرپشن مقدمات میں گرفتار ہیں۔ انہوں نے کہاکہ احتساب کا یہ عمل منطقی انجام تک پہنچنا ضروری ہے۔
چنگیز جمالی