اندرونی خلفشار ملک کے لئے تباہ کن ثابت ہوسکتا ہے،ضیا عباس
کراچی(اسٹاف رپورٹر) سینئر سیاستدان اور مسلم لیگ کے سابق سیکرٹری جنرل سید ضیاء عباس نے کہا ہے کہ بیرونی خطرات کی موجودگی میں اندرونی خلفشار ملک کے لئے تباہ کن ثابت ہوسکتاہے ۔ کرپٹ بیورو کریٹ کی گرفتاری پر پنجاب کی بیورو کریسی کا احتجاج کھلی بغاوت ہے۔ آئین توڑنے کی سزا ہے تو آئین کو نہ ماننے پر بھی قانون کو حرکت میں آنا چاہئے۔ ان خیالات کااظہار انہوں نے ملک کی موجودہ صورتحال پر تبصرہ کرتے ہوئے کیا۔
ضیا عباس