تنظیمی مسئلے کے حل کیلئے کارڈیو سرجن کی خدمات حاصل کر لیں‘وسیم اختر
کراچی(اسٹاف رپورٹر)میئر کراچی نے ایم کیو ایم پاکستان میں پیدا ہونے والی چپقلش جلد ختم ہونے کی نوید سنا دی، ان کا کہنا تھا کہ کارڈیو سرجن کی خدمات حاصل کرلی گئی ہیں ، سٹنٹ ڈالتے ہی مسلہ حل ہوجائے گا۔ مئیر کراچی پارٹی کے معاملات میں بہتری کیلئے پرامید ہیں۔ان کا کہنا ہے کہ تنظیم میں پیدا ہونے والی خرابی کا حل ڈھونڈ نکالا ہے، مسئلہ حل کرنے کیلئے کاڈیو کے ماہر سرجن کی خدمات حاصل کرلی گئی ہیں۔ سٹنٹ ڈالتے ہی مسلہ حل ہو جائے گا۔
وسیم اختر