سنسنی خیز مقابلے کے بعد کراچی کنگز نے پشاور زلمی کو 5 وکٹوں سے شکست دیدی
دبئی (مانیٹرنگ نیوز) ساتویں پی ایس ایل میچ میں کراچی کنگز نے سنسنی خیز مقابلے کے بعد پشاور زلمی کو 5 وکٹوں سے شکست دیدی‘ پشاور زلمی کی جانب سے 132 رنز کا ہدف کراچی کنگز نے میچ کے آخری اوورز میں 5 وکٹوں کے نقصان پر پورا کر لیا۔ ہدف کے تعاقب میںکراچی کنگز کی جانب سے خرم منظور اور جو ئی ڈینلی نے اننگ کا آغاز کیا 17 رنز کے مجموعے پر خرم منظور جورڈن کے ہاتھوں اپنی وکٹ گنوا بیٹھے اس کے بعد بابر اعظم نے اپنی ٹیم کی اننگ کو سہارا دیتے ہوئے 20 گیندوں پر 28 رنز بنائے، انگرام بھی 23 رنز بنانے کے بعد پویلین لوٹ گئے۔ کراچی کنگز کو ہدف تک پہنچانے میں روی بوپارا اورمحمد رضوان نے اپنا کردار ادا کیا جہنوں نے بالترتیب 17رنز بنائے۔ ٹیم نے مقررہ ہدف آخری اوورز میں 5 وکٹوں کے نقصان پر پورا کر لیا۔ اس سے قبل دبئی میں کھیلے جانے والے ساتویں میچ میں پشاور زلمی نے ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کا فیصلہ کیا تو تمیم اقبال اور کامران اکمل نے اننگ کا آغاز کیا‘ 16 رنز کے مجموعے پر محمد عامر کا پہلا شکار کامران اکمل رہے جو 5 گیندوں پر 14 رنز بنا چکے تھے، عامر نے دوسرا شکار تمیم اقبال کا کیا وہ صرف 11 رنز بنا سکے۔ محمد حفیظ شاہد آفریدی کا شکار بنے انہوں نے 7 رنز بنائے، 53 رنز کے مجموعے پر حارث سہیل ایک رنز بنانے کے بعد پویلین لوٹ گئے‘ وکٹیں گرنے کا یہ سلسلہ جاری رہا اور پوری ٹیم مقررہ اوورز میں 9 وکٹوں کے نقصان پر 131 رنز ہی بنا پائی‘ ان کی اننگز میں سب سے زیادہ ناقابل شکست 71 رنزسمتھ نے بنائے۔ آج پاکستان سپر لیگ کے تیسرے مرحلے میں کراچی کنگز اور لاہور قلندر کے درمیان میچ کھیلا جائے گا جو پاکستانی وقت کے مطابق رات 9 بجے شروع ہو گا۔
کراچی کنگز فاتح