متحدہ کو تشویشناک صورتحال سے نکالنے کیلئے آئین پر عمل کیا جائے، خالد مقبول
کراچی (نیوز رپورٹر)متحدہ قومی موومنٹ پاکستان کے کنوینرڈاکٹرخالدمقبول صدیقی نے کہاہے کہ ایم کیوایم پاکستان مڈل کلاس عوام وکارکنان کی نمائندہ جماعت ہے جوتین دہائیوںسے ان کے جائزحقوق کے لئے عملی جدوجہدکررہی ہے اور اگراس جماعت میںمڈل کلاس لوگ نہیںہونگے تو ایم کیوایم نہیںہوگی،ایم کیوایم پاکستان آج جس صورتحال سے دوچار ہے وہ سب کے لئے تشویشناک ہے لیکن یہ بات بھی حقیقت ہے کہ اس تشویشناک صورتحال سے ایم کیوایم پاکستان کونکالنے کے لئے اس کے آئین پرمن وعن عمل کیاجائے۔ان خیالات کااظہارانہوںنے بہادرآبادمیںقائم ایم کیوایم پاکستان کے عارضی مرکزسے متصل پارک میںڈسٹرکٹ ایسٹ کے تحت خواتین کے اجلاس سے خطاب کے دوران کیا۔ اجلاس میںاراکین رابطہ کمیٹی ہیرسوہوعبدالقادرخانزادہ،راشدسبزواری ،شکیل احمد،شعبہ خواتین کی انچارج سکندرباجی واراکین شعبہ خواتین نے شرکت کی۔اجلاس سے خطاب میں کنوینرایم کیوایم پاکستان ڈاکٹرخالدمقبول صدیقی نے کہاکہ ثابت قدم کارکنان کسی بھی تحریک ،تنظیم اورجماعت کااثاثہ ہوتے ہیںاوراب ایم کیوایم پاکستان کے کارکنان پر بھاری ذمہ داری عائدہوتی ہے کہ وہ موجودہ صورتحال میںتحریکی اورتنظیمی ذمہ داریوںکومحسوس کرتے ہوئے عوام کے پیغام کوپھیلائیں۔متحدہ قومی موومنٹ پاکستان ایلڈرزونگ کا اجلاس گزشتہ روز ایم کیوایم پاکستان کے عارضی مرکز بہادرآباد میں منعقد ہوا جس میں کراچی بھر کے ایلڈرزونگ کے ذمہ داران نے شرکت کی اور ایم کیوایم پاکستان کو اس کے آئین اور قانون کے مطابق چلانے کے اصولی موقف کو سراہتے ہوئے کہا کہ ایم کیوایم پاکستان کی طاقت اس کے آئین اور قانون میں موجود ہے ۔اجلاس سے رابطہ کمیٹی کے ارکان مطیع الرحمن ، عارف خان ایڈووکیٹ ، ایلڈرزونگ کے ا نچارج سید طیب حسین ہاشمی نے خطاب کیا اور ایم کیوایم پاکستان ایلڈرزونگ ذمہ داران و کارکنان کے عزم و حوصلے کو سراہایا ۔ اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے رابطہ کمیٹی کے رکن مطیع الرحمن اور عارف خان ایڈووکیٹ نے کہاکہ ایم کیوایم پاکستان کو شخصیت پرستی کی بنیاد پر چلایا نہیں جاسکتا ۔ انہوں نے کہاکہ کسی بھی پارٹی کا آئین اور قانون اس کے ذمہ داران و کارکنان اور نظریئے کو تحفظ فراہم کرتا ہے اور شخصیت پرستی کے پیچھے چل کر ایم کیوایم کو دوبارہ سے دفن کرنے کے منصوبے بنانے والے ہرگز اپنے مذموم مقاصد میں کامیاب نہیں ہوسکتے ہیں ۔دریں اثناء متحدہ قومی موومنٹ پاکستان کی رابطہ کمیٹی کے اراکین نے کہا ہے کہ ایم کیوایم پاکستان کی بنیاد اصول اور میرٹ ہے اور ایم کیوایم میں کنوینر سے لیکرکارکنان تک یہی اصول اور ضوابط نافذ العمل ہوتے ہیں ، ایم کیوایم پاکستان کے کارکنان کو موجودہ صورتحال میں گومگوں کی کیفیت میں نکلنا ہوگا اور پارٹی آئین ، اصول وقواعد پر شخصیت پرستی کے بغیرعمل پیرا رہنا ہوگا ۔ ان خیالات کااظہار رابطہ کمیٹی کے اراکین خالد سلطان ، فرقان طیب ،عارف خان ایڈووکیٹ اور عبد القادر خانزادہ نے ایم کیوایم پاکستان کے عارضی مرکز بہادرآباد پر ایم کیوایم اقلیتی امور کمیٹی کے ٹائون انچارجز ، جوائنٹ انچارجز ، یوسی انچارجز ، یوسی کونسلر اور سٹی کونسلر ز کے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کیا ۔
خالد مقبول