وزیرداخلہ کے نوٹس کے باوجود شارع فیصل پر فائرنگ کرنیوالا عدنان پاشا گرفتا ر نہ ہوسکا
کراچی( کرائم رپورٹر) شاہراہ فیصل پر سر عام ہوائی فائرنگ کرنے والے نوجوان عدنان پاشا کے خلاف بہادر آباد تھانے میں مقدمہ درج کرلیا گیا تاہم اس کی گرفتاری عمل میں نہیں آسکی۔ ملزم عدنان پاشا نے شاہراہ فیصل پر عوامی مرکز کے قریب ہوائی فائرنگ کرتے ہوئے کھلے عام دھمکیاں دی تھیں جس سے شہریوں میں خوف و ہراس پھیلا تھا ۔ اس واقعے کا وزیر داخلہ سندھ نے بھی نوٹس لیا تھا۔ پولیس کے مطابق ملزم عدنان پاشا کے خلاف بہادر آباد تھانے میں سب انسپکٹر محمد حیات کی مدعیت میں ایف آئی آ درج کی گئی ہے۔
گرفتار نہ ہوسکا