فاروق ستار گروپ کے 3رکنی وفد کی عامر خان گروپ سے ملاقات
کراچی (نیوز رپورٹر) ایم کیو ایم پی آئی بی کے 3رکنی وفدنے بہادرآبادمیں عامر خان گروپ کی رابطہ کمیٹی سے ملاقات کی اور مصالحت کیلئے تجاویز اور سربراہ فاروق ستار کا پیغام پہنچایا۔ وفد میں کامران ٹیسوری،خواجہ سہیل منصوراورعبدالوسیم شامل تھے جن کی بہادر آباد میں عامرخان،کنورنوید،امین الحق اورفیصل سبزواری سے ملاقات ہوئی ۔اس موقع پر بہادر آباد گروپ کے ارکان کا کہنا تھا کہ ہم چاہتے ہیں فاروق ستارآئیں،سب ملک کرپارٹی چلائیںجبکہ پی آئی بی وفد کا کہنا تھا کہ معمولی باتوں سے مخالفین فائدہ اٹھاناچاہتے ہیں۔ کامران ٹیسوری نے کہا ہے کہ بہادرآباد پوچھنے آیاہوں کہ مجھے کیوں نکالا؟، انکا کہنا تھا کہ ایم کیوایم مہاجروں کی جماعت ہے اور ہماری کوشش ہے کہ مہاجروں کومتحدرکھاجائے۔ اسی مقصد کو پیش نظر رکھتے ہوئے مصالحتی عمل جاری ہے۔ میں نیک نیتی کیساتھ مفاہمتی پیغام لے کرآئے ہیں۔
ملاقات