لاہور ہائیکورٹ نے اصغر خان کیس کے فیصلے کی روشنی میں صدر زرداری کونااہل قرار دینے کے لئے درخواست کی سماعت غیرمعینہ مدت تک ملتوی کردی۔

Feb 26, 2013 | 18:19

سٹی رپورٹر

لاہورہائیکورٹ کے جسٹس ناصر سعید شیخ نے کیس کی سماعت شروع کی تودرخواست گزار کے وکیل نے دلائل دیتے ہوئے کہا کہ سپریم کورٹ اصغر خان کیس میں واضح کر چکی ہے کہ صدر کا عہدہ سروس آف پاکستان کے تحت آتا ہے، اس فیصلے کی روشنی میں سروس آف پاکستان کے تحت آنے والاکوئی بھی شخص سیاست میں حصہ نہیں لے سکتا۔ درخواست گزارنے کہا کہ سپریم کورٹ کے اصغرخان فیصلے کی روشنی میں آصف علی زرداری نوستمبردوہزارآٹھ کوصدرکے عہدے کا حلف اٹھاتے ہی نااہل قرار پا چکے ہیں، لہذا عدالت انہیں عہدے سے ہٹانے کا حکم دے۔ درخواست گزارنے عدالت سے استدعا کی کہ عوام کے مفاد میں اس کیس کی جلد سماعت کی جائے۔ جس پرعدالت نے سماعت غیرمعینہ مدت تک ملتوی کردی۔

مزیدخبریں