مکرمی! ہاﺅسنگ کالونی گوجرہ میں سیوریج کا نظام انتہائی بد حالی کا شکار ہے ڈسپوزل پمپ بھی ضرورت کے مطابق نہیں چلایا جاتا جبکہ کالونی کی سیوریج کے پائپ لائن کی صفائی کو بھی مدت ہوچکی ہے مذکورہ وجوہات کی بنا پر گٹر اکثر اوور فلو ہوجاتے ہیں اور پانی سڑک پر آجاتا ہے جس سے بچاﺅ کیلئے بعض لوگوں نے گٹروں کی از خود مرمت کروا کر ان کو سڑک کی سطح سے کافی اونچا کردیا ہے جس کا نقصان یہ ہوا ہے کہ بارش کے دنوں میں جو پانی گٹروں میں نکاس ہوناتھا اسکو کوئی راستہ نہ مل رہا ہے۔ بعض لوگوں نے اپنے گھر کے آگے پختہ سڑک پر مٹی ڈال دی ہے جو کہ مزید پریشان کن صورتحال پیدا کررہی ہے۔ اس تمام صورتحال میں نہ تو ڈسٹرکٹ ہاﺅسنگ کمیٹی ٹوبہ ٹیک سنگھ اور نہ ہی تحصیل کونسل گوجرہ کوئی ایکشن لے رہی ہے جبکہ حد یہ ہے کہ کالونی میں صفائی کیلئے ابھی تک ایک بھی خاکروب کی ڈیوٹی نہیں لگائی گئی لہٰذا اعلیٰ حکام سے مسائل کے حل کی اپیل کی ہے۔(زاہد رﺅف کمبوہ، غلہ منڈی گوجرہ)
بانی تحریکِ انصاف کو "جیل کی حقیقت" سمجھانے کی کوشش۔
Apr 19, 2024