مکرمی! ارشاد باری تعالیٰ ہے ”بے شک اللہ تعالیٰ کا بڑا احسان ہوا مسلمانوں پر کہ ان میں انہی میں سے ایک رسول بھیجا جو ان پر اس کی آیتیں پڑھتا ہے اور انہیں پاک کرتا ہے اور انہیں کتاب و حکمت سکھاتا ہے اور وہ ضرور اس سے پہلے کھلی گمراہی میں تھے“ نبی معظم صلی اللہ علیہ وسلم ربیع الاول کے مہینے میں عرب کی سرزمین مکہ مکرمہ میں دنیا میں تشریف لائے اور اپنے نور سے عرب کی سرزمین کی ہی نہیں بلکہ سارے عالم کو منور کیا۔ عید میلادالنبی کے حوالے سے بڑے زبردست پروگرام ہو رہے ہیں۔ اہل اسلام کو نبی کریم کی ولادت باسعادت مبارک ہو تاہم نبی کریم کی ذات اقدس کےلئے سب بڑا خراج تحسین ان کی اطاعت اور پیروی ہے۔ (پیر حاجی محمد یوسف عزمی ....لاہور)
شہباز شریف اب اپنی ساکھ کیسے بچائیں گے
Apr 18, 2024