مکرمی! ہندوستان پاکستان کے حصے کے دریاﺅں پر ڈیم پر ڈیم بنا رہا ہے چناب اور جہلم کا پانی زیادہ تر پنجاب کے حصہ میں آتا ہے لہذا یہی صوبہ زیادہ متاثر ہو گا اس صوبہ کی گندم نہ صرف پاکستان بلکہ افغانستان اور آزاد شدہ روسی ریاستیں بھی کھاتی ہیں۔ بھارت اسی روش پر چلتا رہا تو پنجاب آئندہ چند سال میں بنجر ہو جائے گا۔ پاکستان کے حکمران احتجاج اور منت سماجت کے سوا کچھ نہیں کر پاتے یہ بات ہر پاکستانی اچھی طرح جانتا ہے کہ تمام عالمی فورم یہود و انصار کی لونڈیاں ہیں یہ مسلمانوں کی دل آزاری تو کر سکتے ہیں دلداری نہیں۔ ہندو بنیا صرف اور صرف تھپڑ کی زبان سمجھتا ہے۔ احتجاج کی نہیں۔ جنرل کیانی صاحب! کشمیر کو پاکستان کا اٹوٹ انگ بنا کر پاکستان کی شہ رگ بچا لیں۔ اس کے لئے ایٹمی جنگ بھی کرنی پڑے تو کر دیں۔ اگر ایک کروڑ پاکستانی بھی اس جنگ میں کام آ جائیں تو بھی اس قربانی سے دریغ نہ کیا جائے۔ آپ یہ کام کر گزریں تاریخ میں آپ کا نام سنہری حروف میں لکھا جائے گا۔ کیونکہ سیاست دان تو باسٹھ سال میں کالا باغ ڈیم بھی نہیں بنا سکے۔ (حوالدار ریٹائرڈ محمد رفیق طاہر) شاہدرہ لاہور)
پنجاب حکومت نے پیر کو چھٹی کا اعلان کر دیا
Mar 28, 2024 | 17:38