کویت سٹی (نمائندہ خصوصی) 12ربیع اول کے سلسلہ میں کویت کے علاقے خیطان میں \\\"مسجد الرحمن\\\" میں ایک پروقار اور عظیم الشان سیرت کانفرنس کا اہتمام کیا گیا۔ سیرت کانفرنس کا آغا بعد نماز عشاءحافظ محمد حسن طاہر اور امداد اللہ حسن محمود کی تلاوت کلام پاک سے ہوا۔ حمد باری تعالیٰ کمال اظہر نے پیش کی۔ ننھے منے بچے حافظ حسنین اعجاز اور پاکستان سے آئے ہوئے مہمان اور ریڈیو پاکستان کے معروف نعت خواں اشفاق شبیرنے ہدیہ نعت پیش کی۔ نظامت کے فرائض ڈاکٹر ظہور احمد نے ادا کئے۔ اس مو قع پرختم نبوت انٹرنیشنل موومنٹ ورلڈ کے سیکرٹری جنرل ڈاکٹر مولانا احمد علی سراج نے منعقدہ سیرت کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ آخری نبی حضرت محمد کے اس امت پر بڑے احسانات ہیں اور ایک احسان باقی ہے جو انہوں نے قیامت کے دن اللہ تعالیٰ کے ہاں ہماری شفاعت کر کے پورا کرنا ہے اس لئے اس عظیم ہستی جو کہ اللہ رب العزت کے بعد لاثانی کا درجہ رکھتے ہیں۔ انہوں نے نبی کی میلاد شریف، زندگی، صبر، سیرت، امن کے پیغام کے بارے میں تفصیل سے روشنی ڈالی۔ انہوں نے کہا کہ نبی کا امن و آشتی اور اسلام کے بارے مےں پیغام دنیا میں پھیلانے کیلئے ہر مسلمان شخص کو آگے آنا ہوگا۔ انہوں نے کہا کہ کفر اور اس کے پیروکار الیکٹرونک میڈیا اور دوسرے ذرائع ابلاغ سے اسلام مخالف پرپیگنڈا میں مصروف ہیں۔ انہوں نے کہا کہ اسی طرح عالم اسلام کو کفر کےخلاف اکٹھے ہوجانا چاہئے جو آج کے اس کسمپرسی کے دور میں اسلام کےخلاف بھر پور طریقہ سے مہم چلا رہا ہے۔
پنجاب حکومت نے پیر کو چھٹی کا اعلان کر دیا
Mar 28, 2024 | 17:38