نیویارک (پی پی آئی) اوباما انتظامیہ نے پاکستان اور بھارت کو ہتھیاروں کی فروخت میں اضافہ کر دیا ہے۔ وال سٹریٹ جرنل کے مطابق امریکہ نے پاکستان‘ بھارت تعلقات کے حوالے سے غیر جانبدار رہنے کا فیصلہ کیا ہے۔ جریدے کے مطابق بھارت اپنے ملکی وسائل سے امریکی ہتھیار خریدتا ہے جبکہ پاکستان امریکہ کی فراہم کی گئی امداد سے ایسا کرتا ہے۔
وال سٹریٹ جرنل
وال سٹریٹ جرنل